200

ایپل صارفین اب ’کلائی ‘ پر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے

ایپل صارفین اب ’کلائی ‘ پر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے

ایپل صارفین اب ’کلائی ‘ پر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے

صارفین اب ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کے ذریعے کلائی پر بھی واٹس ایپ کا استعمال کرسکیں گے/فوٹوبشکریہ
صارفین اب ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کے ذریعے کلائی پر بھی واٹس ایپ کا استعمال کرسکیں گے/فوٹوبشکریہ

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی واچ میں واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی آسانی پیدا کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اب ایپل صارفین  ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کے ذریعے کلائی پر بھی واٹس ایپ کا استعمال کرسکیں گے۔

 WristChat  واچ  OS ایپ میں صارفین کے پیغامات تک رسائی کے لیے واٹس ایپ ویب اے پی آئی (Web API) کا استعمال کرے گی۔

ایپل واچ میں رسٹ چیٹ  ایپ کا انٹرفیس  SwiftUI  کو استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

رسٹ واچ پر واٹس ایپ کیسے استعمال کیا جاسکے گا؟

رسٹ واچ میں رسٹ چیٹ ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارف کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اسکرین پر  QR کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔

کوڈ اسکین کرنے کے بعد واٹس ایپ پر موصول ہونے والے تمام پیغامات صارف کی رسٹ واچ پر واضح ہوجائیں گے جنہیں ٹیپ کرنے کے ذریعے چیٹ کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں