139

آئین پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رحیم خان

آئین پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رحیم خان

شارجہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی پریس سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) شارجہ محمدرحیم خان تنولی کا عدم اعتماد ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم اور قوم کو مبارکباد دی، انکا کہنا تھا کہ قوم کو تاریخی فیصلے پر مبارکباد دیتا ہوں،
آج جمہوریت اور آئین کی جیت ہے جو کسی پارٹی کی نہیں بلکہ پاکستان کی جیت ہے، انہوں نے کہا کہ انشآءاللہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی ضمانت بنے گا، میں پوری قوم سے شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل کرتا ہوں
قوم کی دعائیں قبول ہوئیں اور پاکستان کے آئین کی فتح ہوئی، محمد رحیم نے کہا کہ پاکستان کے قانون اور آئین پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے نہ کسی کو آئین پر شب خون مارنے کی اجازت دی جائے گی،
آج پورے پاکستان کی طرح یواے ای میں بھی یوم جشن منایا گیا، آج عمران نیازی کی ذاتی اناء کو تسکین کی خاطر آئین اور اداروں کو داؤ پر لگانے کی سازش ناکام ہوئی،
“پاکستان زندہ باد”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں