پاک، متحدہ عرب امارات برادرانہ تعلقات کی حدود لامحدود ہیں، کیپٹن عاصم ملک 336

پاک، متحدہ عرب امارات برادرانہ تعلقات کی حدود لامحدود ہیں، کیپٹن عاصم ملک

پاک، متحدہ عرب امارات برادرانہ تعلقات کی حدود لامحدود ہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی راہنما اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاک/ عرب امارات دوستی کی حدود لامحدود ہیں، یہ برادرانہ تعلقات کسی ثبوت اور آزمائش کے محتاج نہیں ہیں، متحدہ عرب امارات کے ماضی اور موجودہ حکمرانوں نے ہمیشہ پاکستان کیساتھ تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دی اور پاکستان کو دوسرا گھر قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات سدا بہار ہیں

اور ان تعلقات پر کوئی زوال نہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ عرب امارات کے حکمرانوں کی طرح یو اے ای کی عوام بھی پاکستان اور پاکستانیوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور اس محبت کا احاطہ الفاظ میں نہیں ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بڑا مقدم رکھتا ہے

اور اسلامی دنیا میں متحدہ عرب امارات کے مئوثر اور متحرک کردار کو سراہاتا ہے، اوورسیز پاکستانی عرب امارات کے حکمرانوں اور عوام کی بے پناہ محبت اور اپنائیت کو نہیں بھول سکتے اس لیے اوورسیز پاکستانی متحدہ عرب امارات کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں