168

رحیم خان تنولی کی چوہدر راشدفاروق اور عامر بشیرانجم سے ملاقات

رحیم خان تنولی کی چوہدر راشدفاروق اور عامر بشیرانجم سے ملاقات

شارجہ(بیورورپورٹ) گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) شارجہ کے ڈپٹی پریس سیکریٹری رحیم خان تنولی نے مسلم لیگ(ن) شارجہ (یواےای) کے صدر چوہدری راشد فاروق اورچیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) شارجہ(یواےای) کے چیف آرگنائزر عامر بشیر انجم کے ساتھ صدر چوہدری راشد فاروق کے رہائش گاہ پر ملاقات کی،

ملاقات میں پارٹی امور ملکی اور سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی پریس سیکریٹری محمد رحیم خان تنولی نے کہا کہ ہم قائد میاں محمد نوازشریف کے سپاہی ہیں اور ان کے وژن کو اگے بڑھانے کے لیے کام کرینگے، انشاء اللہ ایک بار پھر پاکستان میں خوشحالی کا دور آئیگا اور میاں نوازشریف پھر وزیراعظم منتخب ہوکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں