296

پاکستان کی سیاسی صورت حال پر اوورسیز پاکستانی تشویش میں مبتلا ہیں، کیپٹن عاصم ملک

پاکستان کی سیاسی صورت حال پر اوورسیز پاکستانی تشویش میں مبتلا ہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے وطن عزیز میں جاری سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اوورسیز پاکستانیوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جا رہی ہےاور انہیں انتہائی فکر دامن گیر ہے کہ پاکستان کے حالات اچانک کیوں خراب ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے حوالے سے فکر مند رہتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں

کہ استحکام پاکستان ہی ہم سب کی منزل ہے، پاکستان میں جاری سیاسی صورتحال کا فائدہ پاکستان کے دشمن قوتیں اٹھا سکتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کی سالمیت کو یقینی بنائیں اور کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے پاکستان میں کسی بھی حوالے سے شدید بحران کھڑا ہوجائے،

انہوں نے کہا کہ بطور ترجمان اوورسیز پاکستانی میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے دن رات کام کر رہا ہے اور مجھے اپنے وطن کی سالمیت اور خوشحالی سب سے زیادہ مقدم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں