348

کراچی:انٹر کالجیٹ گرلز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن ون جو کہ “ڈیڈ اینڈ گوگی انٹرپرائز” کے زیرِ اہتمام پی آئی بی اسٹیڈیم میں شروع

کراچی:انٹر کالجیٹ گرلز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن ون جو کہ “ڈیڈ اینڈ گوگی انٹرپرائز” کے زیرِ اہتمام پی آئی بی اسٹیڈیم میں شروع

کراچی:( سٹی رپورٹر)انٹر کالجیٹ گرلز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن ون جو کہ “ڈیڈ اینڈ گوگی انٹرپرائز” کے زیرِ اہتمام پی آئی بی اسٹیڈیم میں شروع ہوا ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مس فائزہ علی ظفر نے بتایا کہ اس ٹورنا منٹ کے ذریعے ویمن امپاورمنٹ کو عملی شکل دی جاۓ گی اس کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کوتلاش کر کے اگلے مرحلے میں منتخب پرفامر لڑکیوں کو پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کی نگرانی او بہترین ماحول میں تربیت دی جاۓ گی جس سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو نیا ٹیلنٹ حاصل ہو گا

پہلے دن تمام شریک 12کالجز کی ٹیمیں اپنے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشنزکے ساتھ موجود تھیں ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق مئیر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار نے کیا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد پہلے روز ہونےوالے میچوں میں گورنمنٹ ڈگری شہیدِ ملت نےگلشن بلاک 7 کالج کو, دوسرے میچ میں سر سید گورنمنٹ کالج نےخاتونِ پاکستان کالج کوتیسرے میچ میں گورنمنٹ کالج ملیر کینٹ نے رعنا لیاقت علی خان گرلز کالج کو ,چوتھے

میچ میں گورنمنٹ کالج براۓ خواتین ناظم آباد نے گورنمنٹ کالج لائنز ایریا کو جبکہ پہلے کوارٹر فائنل میں شہیدِ ملت گرلز کالج نے خلافِ توقع اپنے سے بہتر ٹیم ایس ایم بی فاطمہ جناح گرلز کالج کو شکست دے دی ان میچوں میں کئی خوبصورت پرفارمنس پیش کی گئیں کل بقیہ تین کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں