177

ٹھٹھہ: سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ کی جانب سے پیغام پاکستان کے نام سے سیمینار کا انعقاد

ٹھٹھہ: سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ کی جانب سے پیغام پاکستان کے نام سے سیمینار کا انعقاد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف) سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ کی جانب سے پیغام پاکستان کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ مذہبی اور نسلی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک قومی نعرے کے تحت متحد ہیں اور یہی نعرہ ہے پاکستان کی ترقی کا۔ تقریب میں طلباء کا جوش و خروش دیکھ کر ہم فخر سے کہتے ہیں کہ دشمن نے کتنی ہی سازشیں کیں،

فرقہ واریت کے نام پر کتنے ہی فسادات یا دہشت گردی کی کارروائیاں کیں لیکن ہمارے جوانوں نے ہر سازش کو ناکام بنایا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ انگلش کے طالب علم علی عباس بلوچ نے کہا کہ ہمارا دشمن اپنی سازش سے پاکستان میں خانہ جنگی کی بنیاد رکھنا چاہتا ہے۔ ہم دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان میں بسنے والے مسلمان، ہندو، شیعہ اور سنی سب ایک قومی نعرے کے تحت متحد ہیں

اور یہ نعرہ ہے پاکستان زندہ باد، انگریزی کے طالب علم فیضان اسماعیل میمن نے تقریب میں قومی نظم پڑھی۔ تقریب کے اختتام پر سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس کے اساتذہ شہریار میمن، راجہ ڈاہر، عنیزہ اعجاز اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے، اس لیے ہمارے طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں