195

پاک فوج کی صلاحیتوں اور بہادری کی دنیا معترف ہے، کیپٹن عاصم ملک

پاک فوج کی صلاحیتوں اور بہادری کی دنیا معترف ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) پاک فوج کی اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری کی پوری دنیا معترف ہے، یہ پاک فوج ہی ہے جسکی وجہ سے بھارت سمیت پاکستان کے تمام دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کرسکتے،

انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی کمان میں پاک فوج دنیا کی نمبر ون فوج بن چکی ہے، آج اگر پاکستان کی سرحدی محفوظ ہیں تو یہ سب پاک فوج کی بدولت ہیں، پاک فوج وطن عزیز کا واحد ادارہ ہے

جس پر ہر پاکستانی بھرپور اعتماد کرتا ہے کیونکہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ اللہ تعالی کا فضل ہے جس نے مملکت خداداد کو بہادر اور محب وطن فوج عطا کی ہے، ہر پاکستانی اپنی افواج کے لیے دعاگو ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں