199

ٹھٹھہ:ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرہ مہیسر کی سربراہی میں میٹینگ کا انعقاد

ٹھٹھہ:ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرہ مہیسر کی سربراہی میں میٹینگ کا انعقاد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرہ مہیسر کی سربراہی میں میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ٹھٹھہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تعینات کئے گئے اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ضلع الیکشن کمشنر ٹھٹھہ نے بتایا ووٹر لسٹوں کی گھر گھر تصدیق کے عمل کے دوران غیر تصدیق شدہ ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کا فیصلہ کیا گیا ہے

جس کے لئے سپلیمنٹری انتخابی فہرستیں تمام اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کو مہیا کردی گئی ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے تحت غیر تصدیق ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کا عمل 4 مارچ 2022 ءسے 18 مارچ 2022 تک جاری رہے گا ۔میٹنگ کے دوران ووٹرز کی تصدیق کے حوالے سے کام کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کاطریقہ کار طے کیا گیا ۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کو ہدایت کی

سپروائیزراور تصدیق کنندگان کو خاص ہدایت جاری کریں کہ اس قومی کاز کو بہتر طریقے سے سر انجام دیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے ووٹوں کی تصدیقی عمل کے دوران عملے سے مکمل تعاون کریں اور اپنا ووٹ کا اندراج اخراج اور تصدیقی عمل میں بھرپور حصہ لیں اور اس قومی فریضے کو کامیاب بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں