روسی فوج کی یوکرین کے شہر میں اے ٹی ایم لوٹنے کی مبینہ ویڈیو وائرل 160

روسی فوج کی یوکرین کے شہر میں اے ٹی ایم لوٹنے کی مبینہ ویڈیو وائرل

روسی فوج کی یوکرین کے شہر میں اے ٹی ایم لوٹنے کی مبینہ ویڈیو وائرل 

روس کے فوجیوں کی یوکرین کے شہر خیرسون میں بینک کا اے ٹی ایم لوٹنے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت یوکرین اور دیگر شہروں میں جنگ جاری ہے۔

یہ جنگ آج چوتھے روز میں داخل ہوچکی ہے اور گزشتہ روز یوکرین کی جانب سے مذاکرات سے انکار کے بعد روسی افواج کو حملے تیز کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

روسی فوج نے کئی یوکرینی شہروں کا محاصرہ کرلیا ہے جہاں شدید لڑائی جاری ہے۔

ایسے ہی ایک شہر خیرسون میں روسی فوجیوں کی بینک لوٹنے کی مبینہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین کے شہر میں داخل ہونے والے روسی فوجی اے ٹی ایم لوٹ کر لے جارہے ہیں۔

یہ مبینہ طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج ہے جس کی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ یہ واضح ہے کہ روسی فوجی ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=T74Zjc93hDA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں