129

کراچی سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جاب فیئر 2022 کا انعقاد

کراچی سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جاب فیئر 2022 کا انعقاد

کراچی، اسٹاف رپورٹر سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ مرکزِ مشاورت و رہنمائی کے زیرِ اہتمام پانچویں جاب فیئر2022 تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی 140 سے زائد معروف کمپنیوں نے شرکت کی اور طلباء کوملازمتوں کے حصول میں مدد، رہنمائی اور دیگر ضروری معلومات اورسہولیات فراہم کرنے کے لئے اسٹالز لگائے گئے ۔ جاب فیئر میں رجسٹرار سید سرفراز علی،

ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس، پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن، شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل،مرکز مشاورت و رہنمائی کے کنوینئر سراج خلجی سمیت، کاٹی کے ممبران، فیکلٹی ممبرز اور طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد سلمان اسلم نے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین اور رجسٹرار سید سرفراز علی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرجاب فیئر کا افتتاح کیا ۔

دائیں سے بائیں ڈاکٹر شکیل، جناب احتشام، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر،سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ولی الدین، کاٹی کے صدر محمد سلمان اسلم، جناب سراج خلجی، رجسٹرار سید سرفراز علی، جناب واجد، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن جاب فیئر 2022کے موقع پر ۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی، کاٹی کے صدر محمد سلمان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہجاب فیئر، طلباء کی رہنمائی کے علاوہ ملازمت کے لیے اپنے آپ کو موزوں بنانے میں بھی ان کی مدد کرتے ہیں ۔ یہ ایسے مرکز ہیں جہاں سے صنعتی و کاروباری ادارے اپنے لیے بہتر اور موزوں لوگوں کا انتخاب کرتے ہیں اور دوسری طرف ملازمت کے خواہشمند افراد کو جاب فیئر کے توسط سے صنعتی و کاروباری اداروں سے ملنے اور انھیں اپنی مہارت اور قابلیت و صلاحیت سے آگاہ کرنے کا موقع ملتا ہے ۔

اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہجاب فیئر ایک ایساپلیٹ فارم ہے جو صنعتی و کاروباری اداروں اور طلبا کے مابین براہ راست ملاقات کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ ۔ اس کے ذریعے جامعہ اور صنعتی اداروں کے مابین موثر روابط استوار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے طلباء کے لئے ملازمتوں کا حصول آسان ہوجاتا ہے ۔ ایسے فورم طلباء کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں جو عملی زندگی میں ان کی کامیابی کا باعث بنتا ہے ۔

سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہجاب فیئر کسی بھی کمپنی کے لیے تعلقات عامہ کا کام کرتی ہے ۔ آج طلباء کے پاس پہلے سے زیادہ مواقع موجود ہیں ۔ جاب فیئرکے ذریعے فوری ملازمت کا حصول ممکن ہے کیونکہ یہ فورم، ادارے اور طلباء دونوں کو یہ جانچنے کا موقع فراہم کرتا ہے

کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے کس حد تک سودمند ہیں ۔ انھوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اوراس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے صنعتی اور کاروباری اداروں کو اپنی صلاحیتوں اور مہارت کے بارے میں بتائیں اور انھیں قائل کریں گائیڈنس سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شکیل نے اظہار تشکر پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں