162

ٹھٹھہ دھابیجی میں پانی کی قلت کیخلاف مقامی شہریوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ قائم بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

ٹھٹھہ دھابیجی میں پانی کی قلت کیخلاف مقامی شہریوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ قائم بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)دھابیجی میں پانی کی قلت اور آئے روز موٹروں کی مبینہ خرابی کیخلاف مقامی شہریوں کا غلام مصطفے ساریو کی قیادت میں بھوک ہڑتالی کیمپ قائم بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت پانی کی بحالی تک کیمپ لگا رہے گا مظاہرین جہاں کیمپ لگا ہے وہیں سے 27 فروری کو بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے گذرنا بھی ہے اس حوالہ سے صورتحال سنگین بھی ہوسکتی ہے

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دھابیجی میں پانی کی شدید قلت کیخلاف شہریوں نے نیشنل ہائ وے سے منسلک بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا ہے جہاں پانی دو پانی دو کے نعروں والے بینرز آویزاں کردئے گئے ہیں آج پہلے روز عوام کا رش دیکھنے میں آیا لوگوں کا مطالبہ تھا کہ ہمیں پانی دیا جائے اس آڑ میں آئے روز مبینہ طور پر موٹروں کی خرابی کا بہانہ بناکر پانی کو روک دیا جاتا ہے دھابیجی مارکیٹ کو جہاں سے پانی کا کنکشن ملا ہے وہیں قریب ہی بہت سے فارم ہاوسسز زرعی زمینیں ہیں

جنکے مالکان عوام کے لئے گذرتے پانی لائن پر نقب لگا کر پنی اپنی طرف کر لیتے ہیں جس سے پینے کا پانی تقریبا ایک لاکھ سے زائد آبادی کو نہی ملتا گذشتہ دو دہائیوں سے مختلف محلوں کے شہری پانی سے محروم ہیں جو مہنگے داموں میں ٹینکر مافیا کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں تو دوسری طرف آدھی آبادی جنہیں مشکل سے پانی ملتا ہے انہیں بھی مختلف ہیلوں بہانوں اور فنی خرابیوں کا کہ کر پانی سے محروم کر رکھا گیا ہے

گذشتہ ماہ سے ابتک پانی کا شدید بحران موجود ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس چکے ہیں ایسے میں بھوک ہڑتالی کیمپ ایک محرک امید نظر آئ ہے جسکا سہارا شہری لے چکے ہیں آج شہریوں کی بڑی تعداد پانی کے حصول کے لئے اعلی حکام سے مطالبہ کرتی رہی ہے بھوک ہڑتالی کیمپ نیشنل ہائ وے کے ساتھ منسلک کرکے لگایا گیا ہے جہاں سے 27 فروری کو بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ نے گذرنا ہے ایسے میں دلچسپ اور پیچیدہ صورتحال دیکھنے کو آئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں