244

ٹھٹھہ دھابیجی پریس کلب کے زیراہتمام ایک روزہ کتاب میلہ پبلشر بکس گروپ کے نذیر میمن کے تعاون سے لگایا گیا

ٹھٹھہ دھابیجی پریس کلب کے زیراہتمام ایک روزہ کتاب میلہ پبلشر بکس گروپ کے نذیر میمن کے تعاون سے لگایا گیا

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)دھابیجی پریس کلب کے زیراہتمام ایک روزہ کتاب میلہ پبلشر بکس گروپ کے نذیر میمن کے تعاون سے لگایا گیا جہاں بڑی تعداد میں مرد و خواتین طلباء و طالبات سمیت سیاسی سماجی ادیب و مذہبی لوگوں نے پہنچ کر اپنے من پسند کی کتابیں خریدیں اور تحفتاً دی پیپلزپارٹی رہنماء سابق چیئرمین دھابیجی فقیر نبی بخش بلوچ نے درجن سے زائد کتب خرید کر صحافیوں اور دیگر دوستوں میں تحفتاً تقسیم کیں کتاب میلہ میں سابق ایم پی اے امیر حیدر شاہ شیرازی ،

نیاز جوکیو ، پیپلزپارٹی دھابیجی صدر سکندر علی پہنور ، ایم کیو ایم رہنما عیسی جوکیو ، جے یو آئ رہنماوں مولنا عبدالوھاب بلوچ ، سیلم عاطف چانڈیو ، شکیل چانڈیو ، مولانا افتخار ، حافظ سعید الرحمان ، چیمبر آف کامرس رہنماء میر جہانگیر خان مری ، شاہد مری ، پ ٹ الف رہنماء مراد ناہیو ، عبدالستار مندرو ، تاجران صدر داوٴد شاہ خان ، حسن خان ، سماجی رہنماوں عثمان خان ، رزاق کلمتی ، قادر مولیپوٹو ، آصف جوکیو ، حافظ غلام حسین پہنور ، ذوالفقار خاصخیلی ، قادر پہنور ، شمس شاہ ، طاہر پھلپھوٹو ،

ریاض جوکیو ، نظام جوکیو ، عادل شاہ ، فضل ربی خان ، کامران خان , عثمان جلبانی ، غلام علی جلبانی ، مقبول جلبانی ، منصور جلبانی ، اسماعیل جتوئ ، شفیق آرائیں ، کاشف آرائیں ، یاسر کونین انصاری ، خلیل الرحمان خٹک سمیت دیگر وقتاً فوقتاً کتب میلہ کیمپ پر آتے رہے اس موقع پر شائقین کتاب کا کہنا تھا کہ کتاب تنہائ کا بہترین ساتھی ہے دور جدید میں کتاب سے تعلق جوڑنا ناپید ہوتا جارہا ہے لہذا کتاب سے دوستی اپنے مستقبل کو روشناس کرانے کے مترادف ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں