292

اسلام گڑھ چنار پریس کلب کی تقریب حلف برداری صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوھدری نے حلف لیا

اسلام گڑھ چنار پریس کلب کی تقریب حلف برداری صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوھدری نے حلف لیا

اسلام گڑھ (نامہ نگار)چنار پریس کلب کی تقریب حلف، صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوھدری نے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت چنار پریس کلب کے سابق صدر عرفان صادق نے کی جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت سپریم ہیڈ چنار پریس کلب عبدالرزاق نیازی نے حاصل کی۔

تقریب کی صدارت لارڈ مئیر لیڈز اصغر قریشی نے کی جبکہ ممبر برطانوی پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ نظامت کے صحافی چوہدری جاوید اختر اور کاشف اکبر نے سرانجام دئیے۔ تقریب سے صدر سی یو جے میرپور راجہ محمد الیاس’ سابق امیدوار حلقہ 7سماہنی چوہدری جاوید’ مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما کرنل (ر)معروف’ تحریک لبیک کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار اسمبلی چودھری خلیق قلزمان ‘

سابق امیدوار اسمبلی عظیم بخش’ سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذوالفقار’ سابق امیدوار اسمبلی محمد عارف چوہدری’ سابق امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی’ ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشاء’ صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ امجد چودھری ‘صدر سنٹرل یونین آف جرنلسٹ محمد ظفیر بابا’ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال’ممبر برطانوی پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین’ صدر تقریب لارڈ میئر لیڈز محمد اصغر قریشی نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں