270

خیبر پختونخوا حکومت اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے ضلع مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

خیبر پختونخوا حکومت اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے ضلع مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

ضلع مہمند (افضل صافی)خیبر پختونخوا حکومت اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے ضلع مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا. سپورٹس فیسٹول میں ضلع مہمند کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ, فٹبال,

والی بال اور باسکٹ بال سمیت دیگر اہم کھیلوں کی 520 ٹیموں کے 5000 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں. اس سلسلے میں افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی سیفران سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ایم این اے ساجد خان مہمند منعقد ہوئی. جس میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں, آفیشلز, ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدداران قومی مشران اور بڑی تعداد میں شہریوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی. افتتاحی تقریب میں

سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا. جبکہ سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے. اس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی ڈانس پیش کیا جس پر شرکاء نے خاص داد دی. اس موقع پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے صحت افزا فیسٹول منعقد کروانے پر وہ ان اداروں کے شکر گزار ہیں. پاکستان سپورٹس فیسٹول مشترکہ طور پر باجوڑ, مہمند اور خیبر میں 23 مارچ تک کھیلا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں