289

مری کے بعد جڑی کس پارک بھی لوٹ مار پوائنٹ بن گیا

مری کے بعد جڑی کس پارک بھی لوٹ مار پوائنٹ بن گیا

اسلام گڑھ(نامہ نگار)مری کے بعد جڑی کس پارک بھی لوٹ مار پوائنٹ بن گیاگیٹ پر 20روپے فی بندہ انٹری فیس وصول کرنے لگے۔اندر موجود کولڈ ڈرنکس اور لیز وپاپڑ بھی زائد قیمت پر فروخت ہونے لگے۔جھولے سے لے کر بچوں کی رغبت کی چیزوں کے من مانے ریٹ۔تفصیلات کے مطابق مری میں سیاحوں کے لٹنے اور مرنے کے بعد جڑی کس پارک بھی اوسط درجے کے لوگوں کے لیے نو گو ایریا میں تبدیل ہو چکا ہے

۔تفریح کے لیے سابق وزیراعظم نے میرپور اور گردونواح میں میں بسنے والے لوگوں کی سہولت کے لیے جڑی کس پارک تعمیر کروائی۔لیکن موجودہ دور میں پارک میں غریب لوگوں کی انٹری بھی مشکل ہوگی ہے

۔20روپے کے حساب سے فی انٹری وصول کی جا رہی ہے جو سراسر زیادتی ہے۔کھانے پینے کی اشیاء بھی بازار ریٹ کی نسبت مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔انتظامیہ نوٹس لے اور عوام کی سیر و تفریح کیلئے مختص جگہ پر آنے جانے اور اشیاء ضروریہ کو عام بازار ریٹ کے مطابق رکھنے کا پابندبنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں