177

مہمند پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ کار لفٹر گروہ کے پانچ کارندے گرفتار

مہمند پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ کار لفٹر گروہ کے پانچ کارندے گرفتار

ضلع مہمند،(افضل صافی سے)مہمند پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ کار لفٹر گروہ کے پانچ کارندے گرفتار۔ فلائنگ کوچ کے الگ الگ حصے برآمد۔تفتش میں گرفتار ملزمان نے مزید کئی وارداتیں کرنے کا اعتراف. ۔ایس ڈی پی اوآیاز خان کا لکڑو تھانہ میں میڈیا بریفنگ۔
تحصیل صافی لکڑو تھانہ میں ایس ڈی پی اولکڑوسرکل آیاز خان، ایس ایچ او سردار حسین نے ایس آئی رستم خان،

اے ایس آئی خواجہ محمد اور ڈسٹرکٹ آر پی او شاہ زیب کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ مہمند پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ کار لفٹر گروہ نے پنجاب سے اغوا شدہ فلائنگ کوچ الگ الگ حصے کرکے مامد گٹ کے مقام پر ایک حجرے میں چھپا رکھے ہیں ۔مہمند پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نے ایس ڈی پی او آیاز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سردار حسین، ایس آئی رستم خان،اور اے ایس آئی خواجہ محمد پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیا

۔مذکورہ پولیس ٹیم نے مامد گٹ میں پرویز نامی ملزم کے حجرے پر چھاپہ کے دوران اغوا شدہ فلائنگ کوچ برآمد کر لی۔جوکہ پیشہ ور ماہرین ملزمان کے تعاون سے مختلف باڈی اور انجن پارٹس میں کٹ کر دیئے تھے۔جس میں زیادہ پارٹس موقع پر جبکہ باقی ملزمان کی نشاندہی پر تحصیل ناواگئی

میں ایک گھر سے برآمد کر لی۔پریس بریفنگ کے موقع پر ایس ڈی پی او آیاز خان اور ایس ایچ او سردار حسین نے بتایا۔کہ کار لفٹر گروہ میں شامل نو ملزمان میں سے پانچ موقع یا نشاندہی پر گرفتار جبکہ باقی چار ملزمان فرار ہیں۔جن کے گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں وقار اور رشید پسران پرویز، ظاہر شاہ، حشمت اور دلاور جبکہ شیراز، مثل،ارشد اور عبداللہ تاحال فرار ہیں۔انہوں نے برآمد

شدہ فلائنگ کوچ پارٹس میڈیا نمائندگان کو دیکھاتے ہوئے کہا۔کہ اغوا شدہ گاڑی بڑی مہارت سے ٹکڑے کیا ہے۔ پارٹس مختلف بازاروں کو سمگل کر کے سپیر پارٹس میں فروخت کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کار لفٹر گروہ گرفتار ملزمان ایک منظم گینگ ہے۔جس نے دوسری واردات کی انکشافات بھی کیا ہے

۔انہوں عوام سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے میں تعاون کی اپیل کی۔انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیا کہ مہمند پولیس معاشرہ جرائم پیشہ افراد سے صاف کرنے کیلئے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں