75

اسلام گڑھ سرپرست اعلیٰ کیمسٹ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اذاد کشمیر ممتاز رسول میر کی میڈیا نمائندگان سے بات چیت

اسلام گڑھ سرپرست اعلیٰ کیمسٹ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اذاد کشمیر ممتاز رسول میر کی میڈیا نمائندگان سے بات چیت

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)سرپرست اعلیٰ کیمسٹ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اذاد کشمیر ممتاز رسول میر نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مخلوق خدا کے لیے آسانیاں پیدا کرتی ہے اور حکم خدا وندی بھی ہے کہ خلق خدا کے لیے آسانیاں پیدا کرو مگر حکومت اذاد کشمیر کیمسٹ برادری کے لیے جو ترامیمی ایکٹ کے لئے جو سعی کر رہی ہے وہ ھزاروں کنبوں کے قتل کے مترادف ہے

حکومتں روزگار دینے میں یکسر ناکام ھو چکی ہیں ماضی میں گڈ گورننس برق رفتار وزیراعظم اے اور چلے گئے موجودہ وزیراعظم ریاست مدینہ اور اسلامی فلاحی ریاست کا خواب لے کر آ ہی ھے اور ھماری ریاست کے اندر اس ایکٹ پر پورا اترنے کا سخت فقدان ہے 6 ھزار سے زیادہ میڈیکل سٹورز ہیں اکثریتی طور پر ڈسپنسر ھولڈرز ہیں اور فارماسسٹ کی تعداد گنی چنی ھے اس کی بنیادی وجہ ریاست کے اندر ادرہ موجود نہیں تھا اور کچھ نے فارماسسٹ کی جو ریاست کے باھر سے تعلیم حاصل کی ہے

ان میں سے اکثریت بیرون ممالک جاب حاصل کی ھیں اور کچھ کے پاس کاروبار کے لیے سرمایہ نہیں ہے اور اب جن کے پاس روزگار ہیں انہوں نے باقی ریاستی خاندانوں کو بھی روزگار مہیا کیا ھوا ھے ممتاز رسول میر نے کہا وزیراعظم اس معاملے کو معاملہ فہمی سے حل کریں 74سالوں سے ڈسپنسر خلق خدا کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں

رات دن خار دار راستوں پر بارڈر ایریا پر گھروں میں اسپتالوں میں ڈسپنسریوں میں ھمہ وقت خلق خدا کے درد کو کم کرنے میں مصروف عمل رہینے والوں کے خلاف ترمیمی ڈرگ ایکٹ لانے میں ناکام مشق کی جا رہی ہے جو کیمسٹ برادری کسی صورت بھی نہیں ھونے دے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں