51

اسلام گڑھ مڈبینسی یوتھ سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں میٹنگ منعقد

اسلام گڑھ مڈبینسی یوتھ سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں میٹنگ منعقد

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی) مڈبینسی یوتھ سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے ایک میٹنگ مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی یونین کونسل پوٹھہ بینسی تعلق رکھنے والے نوجوان معروف سیاسی وسماجی رہنما خان امجد خان صدر الجنت کرکٹ کلب رجسٹرڈ کی زیر قیادت علاقہ بھر سے نوجوانوں جن سے خان عبدالقیوم کیپٹن الجنت شوٹنگ والی بال کلب بنگڑیلہ محمد شکیل پھلواڑی امجد اقبال نیو میرا قادر عارف حسین خاکی شعر خوان شارف زبور الجنت بیڈ منٹن عماد نجیب کیپٹن کنگز الیون کرکٹ کلب کراس

اے ڈی شاہ لالہ جبار الجنت کرکٹ کلب عابد فرید الجنت کرکٹ کلب ثاقب شاہ بابر طارق رمیز شہید کلب وہیم منیر احتشام واحد مرزا سہیل محسن شاہ الجنت کلب جہانزیب لقمان ظہیر عباس و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خان امجد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کے تمام مقبول کھیلوں کے فروغ کے لیے نوجوانوں میں ان کھیلوں کو روشناس کرانے کے لیے اسی ماہ فروری میں ہی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا

جس میں ابتدائی طور پر شعر خوانی کرکٹ شوٹنگ والی بال بیڈمنٹن اکھاڑا بھگدر سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے ۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ انٹرنیٹ کے موجودہ دور میں اس کی اہمیت سے انکاری نہیں مگر نوجوانوں میں اس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے صحت مندانہ کھیلوں کو فروغ دینا از حد ضروری ہوچکا ہے ۔سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال نے نوجوانوں کو صرف موبائل تک محدود کر دیا ہے فزیکلی فٹنس کے لیے کھیل ہی بہترین ذریعہ ہیں نوجوانوں کی دلچسپی اور خواہش کو
مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ علاقے میں اپنے ثفافت کو اجاگر کرنے کے لیے فیسٹیول کا انعقاد اسی ماہ فروری میں ہی کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں