203

رہنما پی ٹی آئی سکھیکی منڈی خاور سہیل خالد کی وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں سے ملاقات

رہنما پی ٹی آئی سکھیکی منڈی خاور سہیل خالد کی وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں سے ملاقات

پنڈی بھٹیاں(تحصیل رپورٹر/عامر شہزاد سے)رہنما پی ٹی آئی سکھیکی منڈی خاور سہیل خالد کی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں مدثر ممتاز سے ملاقات ہوئی- تفصیلات کے مطابق خاور سہیل خالد کی اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران علاقائی مسائل اور جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں گفتگو کی گئی

اور سکھیکی منڈی کے دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی گئی- اس موقع پر خالد سہیل خالد کے ساتھ یاسر سندھو اور دیگر انجمنِ تاجران کے ممبران موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز نے یقین دہائی کروائی کہ میں ہر وقت حاضر ہوں میں کسی بھی مسئلہ کو میرٹ پر حل کروں گا- اسسٹنٹ کمنشر مدثر ممتاز نے خاور سہیل خالد کی خدمات کو سراہا۔ خاور سہیل خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا

کہ ہم انشاءاللہ سکھیکی منڈی کو لاہور ماڈل ٹاؤن کی طرح بنائیں گے اور سکھیکی منڈی کو لاہور شہر کی طرح بنائیں گے، مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد سکھیکی منڈی کی عوام کیلئے تحفہ لا رہے ہیں، سکھیکی منڈی کی عوام انتظار کرے انشاءاللہ بہت جلد منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا-

رہنما پی ٹی آئی سکھیکی منڈی خاور سہیل خالد نے مزید کہا کہ میں سکھیکی منڈی کی عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں کیونکہ عوام نے مجھے بہت پیار دیا اور مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا جس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں