ہارون آباد مولانا محمد قاسم قاسمی کا انتقال عالم اسلام کے لئے بہت بڑا سانحہ، صدر سٹی پریس کلب 405

ہارون آباد مولانا محمد قاسم قاسمی کا انتقال عالم اسلام کے لئے بہت بڑا سانحہ، صدر سٹی پریس کلب

ہارون آباد مولانا محمد قاسم قاسمی کا انتقال عالم اسلام کے لئے بہت بڑا سانحہ، صدر سٹی پریس کلب

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) مولانا محمد قاسم قاسمی کا انتقال عالم اسلام کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے ساری زندگی اسلام کی خدمت میں سرشار اور حق و سچ کی آواز بنے رہے مولانا کی زندگی ایمان سے مذین ایک ایک درخشندہ باب تھا ان خیالات کا اظہار سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صدر چوہدری جمیل اختر و جنرل سیکرٹری زاہدحسین انجم نے تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا

کہ مولانا محمد قاسم قاسمی استاد العلماء نمونہ اسلاف اکابر کی نشانی شاگرد بواسطہ حضرت شیخ الہند اور بانی جامعہ قاسم العلوم فقیر والی اور ممتاز عالم دین تھے انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کی دینی مذہبی ملی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آخر میں دعا کی کہ اللہ کریم مولانا کے درجات بلند فرمائے اور مولانا کے جانشین مولانا مسعود قاسم قاسمی اور جملہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں