178

اسلام گڑھ ،کنیلی یوتھ و اہلیان علاقہ کا مشترکہ اہم اجلاس،پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ کنیلی میں دھاوا بولنے اور صحافی پر جھوٹی ایف آئی آر دینے پر شدید مذمت

اسلام گڑھ ،کنیلی یوتھ و اہلیان علاقہ کا مشترکہ اہم اجلاس،پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ کنیلی میں دھاوا بولنے اور صحافی پر جھوٹی ایف آئی آر دینے پر شدید مذمت

اسلام گڑھ(نامہ نگار)کنیلی یوتھ و اہلیان علاقہ کا مشترکہ اہم اجلاس،پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ کنیلی میں دھاوا بولنے اور صحافی پر جھوٹی ایف آئی آر دینے پر شدید مذمت، تفصیلات کے مطابق کنیلی یوتھ و اہلیان علاقہ نے گزشتہ روز ہنگامی اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا جس میں انھوں نے پولیس کی

بھاری نفری کے ہمراہ کنیلی گاؤں میں آنے کی مذمت کی اور نوجوان صحافی کے حق و سچ کی آواز بلند کرنے پر جھوٹی ایف آئی آر دینے پر شدید مذمت کی اور کہا کہ جب پولیس کو علم تھا کہ صحافی وقار بگا اسلام آباد میں ہے تو گاؤں کا محاصرہ کیوں کیا گیا پولیس کے ایسے سنگین و گھٹیا اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پولیس عوام کی محافظ ہے ناکہ وہ دہشت پھیلانے اور عوام کو خوف زدہ کرنے والا ادارہ ہے جس کو اس کی کوتاہیوں پر صحافی نے آئینہ دیکھایا ہے تو وہ برا مان گئے ہیں،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اگر پولیس نے گاؤں پر دھاوا بولا اور اہلیان علاقہ زدوکوب کرنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج کی ذمہ دار خود ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں