59

اسلام گڑھ کے ملحقہ سرکاری سکولوں میں درجنوں آسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں نظام تعلیم اور تدریس بری طرح متاثر

اسلام گڑھ کے ملحقہ سرکاری سکولوں میں درجنوں آسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں نظام تعلیم اور تدریس بری طرح متاثر

اسلام گڑھ (نامہ نگار)اسلام گڑھ ہائی سکول،کنیلی،جٹی ڈھیری،مڈل سکول گڑھا نسوال،پرانا اسلام گڑھ،اندرا کلاں میں آسامیاں خالی۔ہائی سکول کنیلی،جٹی ڈھیری گرلزہائی سکول بڑجن مڈل سکول مواہ سربراہان سے بھی محروم ہیں۔ہائی سکول اسلام گڑھ میں چار سینئر اسامیاں خالی جبکہ دیگر اداروں میں سٹاف کی عدم دستیابی سے نظام تعلیم مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ کے ملحقہ سرکاری سکولوں میں درجنوں آسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں نظام تعلیم اور تدریس بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔بچے پرائیویٹ اداروں میں جانے پر مجبور ہیں

۔جس کی وجہ سے اداروں کا وجود بھی خطرات سے دو چار ہے۔اسامیاں خالی ہونے کے باوجود مقامی پڑھا لکھا طبقہ بے روزگاری کا شکار ہے۔عوام علاقہ نے وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے۔تاکہ غریب لوگوں کے بچے تعلیم حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں