214

جی ٹی اے کے مرکزی صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی 25 جنوری کو صحبت پور روانہ ہوں گے ، میڈیا سیل

جی ٹی اے کے مرکزی صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی 25 جنوری کو صحبت پور روانہ ہوں گے ، میڈیا سیل

کوئٹہ ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی 25 جنوری کو صحبت پور روانہ ہوں گے جہاں وہ جی ٹی اے ضلع صحبت پور کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیں گے حا جی حبیب الرحمن مردانزئی کے ہمراہ جی ٹی اے کی صوبائی کابینہ کے اراکین بھی صحبت پور جائیں گے

جی ٹی اے بی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پور کی حلف برداری کی تقریب 26 جنوری کو صحبت پور شہر میں منعقد ہوگی جس میں ضلع بھر کے اساتذہ سمیت مختلف سیاسی ، سماجی ، طلباء تنظیموں سمیت سوشل میڈیا کے نمائندے بھی شرکت کریں گے اس سلسلہ میں جی ٹی اے

ضلع صحبت پور کی جانب سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جی ٹی اے کے مرکزی صدر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے ساتھ ساتھ اساتذہ ، طلباء اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں