اسلام گڑھ کے تعلیمی اداروں میں بین الاضلاعی لوگ تعینات، مقامی نوجوانوں کی حق تلفی 160

اسلام گڑھ کے تعلیمی اداروں میں بین الاضلاعی لوگ تعینات، مقامی نوجوانوں کی حق تلفی

اسلام گڑھ کے تعلیمی اداروں میں بین الاضلاعی لوگ تعینات، مقامی نوجوانوں کی حق تلفی

اسلام گڑھ(نامہ نگار)اسلام گڑھ کے تعلیمی اداروں میں بین الاضلاعی لوگ تعینات، مقامی نوجوانوں کی حق تلفی،پڑھا لکھا طبقہ سیخ پا،حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری میں موجود ایک وزیرحکومت اور 2 اہم ایل اے بھی دوسرے اضلاع سے ہونے والی تعیناتیاں نہ رکوا سکے عوام کا صدر ریاست سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ و گردونواع کے تعلیمی اداروں میں مقامی لوگوں کو تعینات کرنے کے بجائے دیگر اضلاع سے لوگوں کو تعینات کیا جانے لگا ہے جس کی وجہ سے مقامی بے روزگار نوجوانوں کی حق تلفی ہو رہی ہے پڑھے لکھے بےروزگار نوجوانوں کی حق تلفی ہونے کی وجہ سے نوجوان طبقہ مقامی سیاسی قائدین سے سخت نالاں ہے

حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری کے موجودہ تینوں ایم ایل اے جن میں وزیر حکومت آئی ٹی چوہدری محمد اقبال، قاسم مجید اور محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں حلقہ میں باہر سے ہونے والی تعیناتیاں نہ رکوا سکے آئے روز بااثر خالی پوسٹوں پر دوسرے ضلع سے آ کر قابض ہو جاتے ہیں

یا پھر خالی ہونے والی پوسٹ پر تبادلہ کروا کر پوسٹ دوسرے ضلع میں شفٹ کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے مقامی پڑھے لکھے طبقے کی حق تلفی ہو رہی ہے عوام سمیت تعلیم یافتہ مگر بےروزگار طبقے نے صدرریاست آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں میں خالی پوسٹوں پر مقامی افراد کی تعیناتیاں کرنے کے سختی سے احکامات جاری کیے جائیں

اور اپیل کی ہے کہ دیگر اضلاع سے نوتعینات شدہ لوگوں کو فوری برطرف کیا جائے اور مقامی لوگوں کو ان کا حق دیا جائے تاکہ خطہ میں بڑھتی ہوئی بےروزگاری کا قلع قمع ہو سکے اور حقداروں کو ان کا حق مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں