190

صوبے کے تمام زبانوں کے فنکاروں کی بلاتفریق خدمت کررہے ہیں، ملک سعید احمد اعوان

صوبے کے تمام زبانوں کے فنکاروں کی بلاتفریق خدمت کررہے ہیں، ملک سعید احمد اعوان

کوئٹہ ( پ ر) انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم ( رجسٹرڈ) بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ حلیم مینگل، چیئر پرسن شائستہ صنم ، صدر ملک سعید احمد اعوان، جنرل سیکریٹری عبدالباقی درویش، سیکریٹری مالیات آصف جہانگیر ، سینئر نائب صدر حمل شاد، ڈپٹی جنرل سیکریٹری فراز احمد مری ، تاج محمد تاجل ،امان اللہ ناصر،آفتاب جبل، نادرنصیر، عرفان قمبرانی ،بہلول بلوچ، نصیب اللہ ، محمد داود ،خالد حسین ، صلاح الدین مشوانی ،

سلیم لانگو اور وحید بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم کا پلیٹ فارم صوبے کے تمام زبانوں کے فنکاروں کے حقوق اور بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم کی جانب سے ممبر سازی کا عمل شروع ہوچکا ہے صوبہ بھر کے فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور اُن کے مسائل ومشکلات اور فلاح وبہبود کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیاجارہا ہے

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ ساری زندگی فن کی خدمت کرنے والے صوبے کے فنکاروں کی حوصلہ افزئی اور بہتری کے لیے منظم بنیادوں پر جدوجہدکی جارہی ہے اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبے کے تمام زبانوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی بلاتفریق خدمت کے جذبے کے تحت بڑھ چڑھ کر کام کیا جائے گا اُنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فنکاروں کو کسی بھی موڑ پر تنہانہیں چھوڑا جائے گا

اور اُن کی فلاح وبہبود کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اُنہوں نے کہا ہے کہ فنکاروں کی ترقی و خوشحالی کے لیے فورم کے تمام اراکین پُر عزم ہیں اس سلسلہ میں اُنہوں نے فنکاروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر آرٹسٹ فورم کی ممبرشپ حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں