195

اسلام گڑھ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری کراس میں عملے کی قلت،سکول کئی ماہ سے ہیڈماسٹر کے بغیر چل رہا ہے

اسلام گڑھ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری کراس میں عملے کی قلت،سکول کئی ماہ سے ہیڈماسٹر کے بغیر چل رہا ہے

اسلام گڑھ(نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری کراس میں عملے کی قلت،سکول کئی ماہ سے ہیڈماسٹر کے بغیر چل رہا ہے،امتحانات سر پر سائنس اور جنرل لائن ٹیچر کی کمی کی وجہ سے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا علمی و ادبی طبقے سمیت والدین نے محکمہ تعلیم میرپور سے فوری عملہ پورا کرنے کا مطالبہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول جٹی ڈھیری میں ہیڈماسٹر، سائنس اور جنرل لائن ٹیچر کی آسامیاں کئی ماہ سے خالی ہیں امتحان سر پر ہونے کی وجہ سے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اور تعلیمی سال کے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے علمی و ادبی مکتبہ فکر سمیت والدین نے محکمہ تعلیم میرپور سے مطالبہ کیا ہے جٹی ڈھیری ہائی سکول میں عملہ فوری طور پر پورا کیا جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں