اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی ڈالر کے بعد سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پی ٹی آئی کا ووٹر سپورٹر آج نہیں نکلا، ووٹر ٹرن آؤٹ ان کیلئے بہت بڑا پیغام ہے: رانا یہ وقت دست گریباں ہونے کا نہیں ! ملک بھر کی طرح حالیہ بارشوں سے ضلع مہمند میں 1000 مکانات کو شدید نقصان گنداو مل کے قریب دینی مدرسہ مرکز امام ابی حنیفہ میں اسلامی تعلیمات کے سلسلے میں دینی اجتماع نارووال میں لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتارکرلیاگیا: وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان ن لیگ کا ووٹر باہر نکل رہا، تمام امیدوار اکثریت سے کامیاب ہوں گے: مریم کا دعویٰ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم اسرائیل میں ہزاروں افراد کا حکومت مخالف مظاہرہ، نیتن یاہو کو برطرف کرنیکا مطالبہ 2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے: فضل الرحمان مسلمانوں میں اخوت اجتماعیت فروغ دیتی تمثیل بھٹکلی برادری
248

دوران پرواز بچی کی پیدائش

دوران پرواز بچی کی پیدائش

دوران پرواز بچی کی پیدائش

سعودی عرب سے اپنے گھر یوگینڈا جانے والی خاتون نے دوران پرواز صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔

ریاض: خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ سے اینٹیبے جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز میں افریقی تارکین وطن حاملہ خاتون کو زچگی کا درد ہوا۔

خوش قسمتی سے طیارے میں ٹورنٹو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ خطیب موجود تھیں۔

ڈاکٹر عائشہ خطیب نے طیارے میں موجود ایک نرس کی مدد سے ڈلیوری کرائی۔ پریشان کن لمحات میں جیسے ہی بچے کی رونے کی آواز آئی طیارہ مسافروں کی تالیوں سے گونج اُٹھا۔

ڈاکٹر عائشہ کے مطابق نومولود اور ماں دونوں خیریت سے ہیں۔ ماں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ڈاکٹر عائشہ خطیب کے نام پر “میریکل عائشہ” یعنی عائشہ کا معجزہ رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں