152

او آئی سی میں اپنے عہدے سنبھالنے ایرانی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے

او آئی سی میں اپنے عہدے سنبھالنے ایرانی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں اپنے عہدے سنبھالنے کیلئے 3 ایرانی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کے مطابق ایران کے تین سفارت کار جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں تینوں او آئی سی ہیڈکوارٹر میں اپنے کام کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب کو ایران کی توقعات کے بارے میں بتا دیا تھا، مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں نتائج ملنے کی امید ہے تاہم اس کیلئے سعودی حکام کو اپنے بیانات اور عمل پرتوجہ دینی ہوگی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےکہا کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کیلئے بات چیت کے چار دور عراق میں ہوچکے ہیں۔

https://youtu.be/P9-2roXUDks

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں