229

مہمند انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری کے وژن کے مطابق عوام رابطہ مہم کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد

مہمند انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری کے وژن کے مطابق عوام رابطہ مہم کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند پولیس:کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام الناس کو درپیش مسائل سے آگاہی، ان مسائل کا فوری حل اور پولیس کا عوام کیساتھ کوارڈینیشن کو فروغ دینا ہے۔ عوامی تعاون کی بدولت سماج سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہیں۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان کا کھلی کچہری میں عوام سے خطاب۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری کے وژن کے مطابق ریجنل پولیس افیسر مردان یاسین فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر مہمند صلاح الدین کنڈی کی حصوصی ہدایت پر عوام رابطہ مہم کے تحت آج ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان نے تھانہ غلنئ کی حدود کٹاسر کلے مرحوم ملک حمداللہ جان کے حجرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ او ندال خان، ایس آئی رحمان خان، اے ایس آئی اکبرشاہ، منتخب عوامی نمائندوں، علاقہ مشران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔منعقد کھلی کچہری میں علاقہ مشران اور عوام نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کو علاقے میں درپیش مختلف عوامی، سماجی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان نے عوام کو درپیش مسائل غور سے سنے اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے علاقے کے عوام کا پولیس کیساتھ تعاون اور جرائم کی نشاندہی پر شکریہ ادا کیا۔
اس دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس فورس عوام کی جان ومال کے حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ جرائم کی روک تھام کیلئے عوام کے تعاون سے ایک جامع لائحہ عمل طے کر رہے ہیں۔ مہمند پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کررہی ہے۔ معاشرے کے ہر فرد کو سماجی برائیوں کے خلاف اپنا کردار اد اکرنا ہوگا۔ تھانہ جات میں بزرگ شہریوں، معزور افراد اور غریب عوام کیساتھ عزت اور احترام سے پیش آکر بروقت دادرسی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر عوام نے ضلع کے سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کیساتھ ہر فورم پر اپنے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں