174

مہمند پریس کلب میں شہید مکرم خان عاطف روح کی ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد

مہمند پریس کلب میں شہید مکرم خان عاطف روح کی ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند۔مہمند پریس کلب میں شہید مکرم خان عاطف روح کی ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں سینئر صحافیوں سمیت فلاحی وسیاسی شخصیات کی شرکت۔شہیدمکرم خان عاطف کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔شرکاءمہمند پریس کلب کی نومنتخب صدر مشترم خان کی زیر صدارت شہید مکرم خان عاطف روح کی ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہو ا۔

تعزیتی اجلاس میں صدر مشترم خان،جی ایس گل محمد مومند،وکابینہ ممبران سمیت فلاح وسیاسی شخصیات ملک جہانزیب، حاجی رسول خان،شبقدر، یکہ غنڈ میڈیا نمائندگان عرفان اللہ،گل حسین اور مہمند پریس کلب کے سینئر صحافیوں شاکر اللہ،فخرعالم مومند و دیگر نے شرکت کی۔تعزیتی اجلاس میں مکرم خان عاطف سمیت مہمندپریس کلب کے

دوسرے شہداء روحوں کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعاکی گئے۔اورصدرسمیت،سینئر صحافیوں نے ان کی خد مات سراہتے ہوئے کہا۔کہ مکرم خان عاطف سمیت مہمند پریس کلب کے دوسرے شہداء عبدالواہاب،پرویز خان اور ضیاء ولی شاہ کا علاقے کیلئے صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور رہتے دنیا تک یاد رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں