299

ٹھٹھہ ام رباب چانڈیو اپنے والدین کے تہرے قتل سانحہ میہڑ کے چار سال مکمل ہونے پر آج اپنے مقتول شہداء کے مزارات پرحاضری

ٹھٹھہ ام رباب چانڈیو اپنے والدین کے تہرے قتل سانحہ میہڑ کے چار سال مکمل ہونے پر آج اپنے مقتول شہداء کے مزارات پرحاضری

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)سندھ کی جراتمند بیٹی ام رباب چانڈیو اپنے والدین کے تہرے قتل سانحہ میہڑ کے چار سال مکمل ہونے پر آج اپنے مقتول شہداء کے مزارات پر پہنچی اس موقع پر ام رباب چانڈیو کے ہمراہ بڑی تعداد میں برداری اور انکے ہمدرد موجود تھے

شہدائے میہڑ کے قبور پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ام رباب اپنے شہداء کے قبروں سے لپٹ لپٹ کر روتی رہی ام رباب چانڈیو نے تمندار کاونسل ممبران کے ہمرا عہد وفا دہرایا اور حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سرداری نظام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی اور اپنے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دونگی

ام رباب چانڈیو نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ نام نہاد سردار جاگیردار جو ہمیں مٹانے کی کوشش کر رہے تھے وہ دیکھ لیں کہ میرے بابا کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اور انشاءللہ انقریب شہیدوں کے خون کے ساتھ انصاف ہوگا اور ان قاتلوں کو پھانسی کہ پھندے تک پہنچاکے رہیں گے سندھ کی غیور و غیرت مند عوام ہمارے ساتھ ہے ام رباب چانڈیو نے اپنے شہداء کے مزارات پر پھولوں کے چادر بھی چڑھائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں