ٹھٹھہ میہڑ دادو میں چار سال قبل تہرے قتل کا معاملہ ام رباب چانڈیو کی اہم پریس کانفرنس تمندار ہاوس میں میڈیا سے گفتگو 187

ٹھٹھہ میہڑ دادو میں چار سال قبل تہرے قتل کا معاملہ ام رباب چانڈیو کی اہم پریس کانفرنس تمندار ہاوس میں میڈیا سے گفتگو

ٹھٹھہ میہڑ دادو میں چار سال قبل تہرے قتل کا معاملہ ام رباب چانڈیو کی اہم پریس کانفرنس تمندار ہاوس میں میڈیا سے گفتگو

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف) میہڑ دادو میں چار سال قبل تہرے قتل کا معاملہ ام رباب چانڈیو کی اہم پریس کانفرنس تمندار ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو نے کہا ہیکہ آج 17 جنوری سے ہم اینٹی فیوڈل ازم تحریک کا آغاز کر رہے ہیں اینٹی فیوڈل ازم تحریک کی شروعات ہم میہڑ سے کریں گے

آہستہ آہستہ اینٹی فیوڈل ازم تحریک پورے سندھ میں پھیلائی جائے گی چار سال سے ہم انصاف کے حصول کی جنگ لڑی ہے چار سالوں میں ایک بھی پیشی پر غیر حاضر نہیں رہی لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا پھر بھی یہ سوال ہم عدلیہ سے کرینگے یہ سوال ہمارا حق ہے انصاف ہمارا حق ہے جو ہم چھین کر بھی لینگے کل میہڑ تہرے قتل کیس کو چار سال مکمل ہونگے ان چار سالوں میں ہم نے صرف سرداری نظام نا منظور کا نعرہ نہیں لگایا بلکے ہم نے ان چار سالوں میں سرداری نظام کے خلاف عملی جدوجھد بھی کی ہے

ہم پرامید ہیں کے ہم اپنی آنکھوں سے سرداری نظام کی شکست کو دیکھیں گے کل ہم اپنے گھر میہڑ سے اینٹی فیوڈل ازم دن منانے جا رہے ہیں پھلے اپنے گھر سے شروعات کر رہے ہیں پھر نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اس تحریک کو لے جایا جائے گا سرداروں اور جاگیرداروں کے ظلم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں آج سے میں یہ عہد اور عزم کر رہی ہوں کے سرداروں اور جاگیرداروں کے ظلم پر ایک کتاب لکھوں گی

اس کتاب کا نام ہوگا فیوڈل کرائم اور اس کتاب کو ہم یونائیٹیڈ نیشن کے ادارے سمیت ہر جگہ تقسیم کرینگے ہم یونائیٹیڈ نیشن اقوام متحدہ کے ادارے کو کتاب دے کر اپیل کرینگے وہ اس ظلم سے نجات دلائے آئی جی سندھ موجودہ حکومت کے کمدار بنے ہوئے ہیں ۔ ہیں میڈیا کی وجہ سے ہمارا آواز ہر پلیٹ فارم تک پہنچی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں