287

آرمی چیف جنرل باجوہ پاکستانی قوم کے محسن ہیں، کیپٹن عاصم ملک

آرمی چیف جنرل باجوہ پاکستانی قوم کے محسن ہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(خصوصی رپورٹ)، معروف پاکستانی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاک فوج جس طرح بیرونی خطرات سے نبردآزما ہوکر پاکستانی قوم کی حفاظت کے لیے کمربستہ ہے اسی طرح انکو اندرونی دشمنوں کے خلاف بھی پاکستانی قوم کے لیے ڈھال بنیں، انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والے قوم کے دشمن ہیں اور ان دشمنوں کو معاف کردینا پاکستانی عوام کی کی توہین ہے،

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ پاکستانی قوم کے محسن ہیں ان سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ بیرونی دشمنوں کا قلع قمع کرنے کی ذمہ داری نبھانے کیساتھ ساتھ پاکستان کے اندر موجود ٹیکس چوروں، کرپٹ عناصر، قبضہ گروپوں اور مافیا کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیں پوری پاکستانی قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج سے بہت زیادہ امیدیں ہیں اس لیے پاک فوج کو پاکستانیوں کو اندرونی دشمنوں سے بھی نجات دلانی چائیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں