161

ہمارے وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف ہیں، رحیم تنولی

ہمارے وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف ہیں، رحیم تنولی

شارجہ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ(ن) شارجہ کے ڈپٹی پریس سیکریٹری عبدالرحیم تنولی نے کہا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار میاں نوازشریف ہیں جب بھی الیکشن ہوگا اور مسلم لیگ(ن) اکثریت حاصل کرے گی تو میاں نوازشریف ہی ملک کے وزیراعظم ہونگے، انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف پاکستانی کی ترقی کا دوسرا نام ہے،

موجودہ حکومت نے پاکستان کو تباہی و بربادی کے جس نہج پر پہنچادیا ہے اس سے پاکستان کو صرف نوازشریف ہی نکال سکتا ہے، رحیم خان نے کہا کہ ان شاءاللہ قائد نوازشریف بہت جلد پاکستان میں ہونگے اور چوتھی بار وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں