کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات، ’دی ڈیمو کریٹس‘ پینل نے کلین سوئپ کرلیا 202

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات، ’دی ڈیمو کریٹس‘ پینل نے کلین سوئپ کرلیا

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات، ’دی ڈیمو کریٹس‘ پینل نے کلین سوئپ کرلیا

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات، ’دی ڈیمو کریٹس‘ پینل نے کلین سوئپ کرلیا

کراچی پریس کلب کے 1165 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا— فوٹو: سوشل میڈیا
کراچی پریس کلب کے 1165 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا— فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ’دی ڈیمو کریٹس پینل‘ نے ایک بار پھر کلین سوئپ کرلیا۔

سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 25 دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی۔

دی ڈیموکریٹس پینل، انڈپینڈنٹ پینل اور یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل نے انتخابات میں حصہ لیا۔

کراچی پریس کلب کے 1165 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ’دی ڈیمو کریٹس‘ پینل کے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی785 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امید وار عبدالرشید میمن 723 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔

خزانچی کے عہدے پردی ڈیمو کریٹس پینل کے عبدالوحید راجپرنے 810 ووٹ جبکہ سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس پینل کے محمد رضوان بھٹی 841 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پردی ڈیموکریٹس پینل کے محمد اسلم خان814 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے۔

دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی بھی تمام 7 نشستوں پر اپنے مدمقابل یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل اور انڈپینڈنٹ پینل کو کلین سوئپ کیا۔

دی ڈیمو کریٹس پینل کے خلیل احمد ناصر نے788 ووٹ، شازیہ حسن 742ووٹ، محمد فاروق سمیع 740 ووٹ، محمد لیاقت مغل679 ووٹ، میمونہ ہمدانی(مونا خان) 675 ووٹ، سید اطہر حسین651 ووٹ اور سید نبیل اختر650 ووٹ لیکر گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958 میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=EkjJnxIHh9w

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں