بانی پاکستان کی تمام زندگی ایک باوقار اور مہذب قوم کے لئے مشعل راہ ہے, آپکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، سسئ پلیجو 317

بانی پاکستان کی تمام زندگی ایک باوقار اور مہذب قوم کے لئے مشعل راہ ہے, آپکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، سسئ پلیجو

بانی پاکستان کی تمام زندگی ایک باوقار اور مہذب قوم کے لئے مشعل راہ ہے, آپکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، سسئ پلیجو

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ رہنما سینیٹر سسئ پلیجو نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ بانی پاکستان کی تمام زندگی ایک باوقار اور مہذب قوم کے لئے مشعل راہ ہے, آپکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ,
یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ آج ہم آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں. قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری، سماجی انصاف کے اصولوں پر ریاست کا تصور دیا. قائد کا نظریہ، وژن، ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول، عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں. سسئ پلیجو
نے مزید کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہی 1973 کا متفقہ آئین قوم کو تحفہ میں دیکر قائد اعظم کے خواب کو پورا کیا اور شہید بینظیر بھٹو نے قائد کے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لئے ایسے اقدامات کئے جہاں خواتین بچوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کو تحفظ حاصل ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں