190

دھابیجی پریس کلب میں،بانی پاکستان محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش جوش و خروش سے منایا گیا

دھابیجی پریس کلب میں،بانی پاکستان محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش جوش و خروش سے منایا گیا

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)بانی پاکستان محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش جوش و خروش سے منایا گیا دھابیجی پریس کلب میں صدر مقصود احمد جوکیو سابق چیئرمین فقیر نبی بخش بلوچ سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر سکندر علی پہنور ماما سلمیان بلوچ مولانا عبدالسلام تنولی حسن خان ڈاکٹر مشرف خان عمران جوکیو امین فاروقی عبدالستار مندرو ماسٹر مراد ناہیو سمیت دیگر صحافی و معزز شہریوں نے شرکت کرکے کیک کاٹا اور خوشی کا اظہار کیا

دوسری جانب مقامی اسکولوں دی ایجوکیٹرز کیمپس دھابیجی ملت ہائر سیکنڈری اسکول اور الریاض انگلش لینگویج سینٹر میں الگ الگ تقریبات مس افشاں پروین مس رباب جہاں اور سر ریاض احمد جوکیو کی نگرانی میں منعقد کی گیئں

جہاں طلباء اساتذہ نے بابائے قوم محمد علی جناح کو خراج پیش کیا علاوہ ازیں انجمن تاجران کمیٹی اور پیس ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر حاجی داود شاہ خان سجاد بلوچ و دیگر نے منعقدہ دو روزہ فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کے ہمراہ بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں