319

ٹھٹھہ شہید ناظم جوکیو کی بیوہ شیرین جوکیو کی اپنی تازہ ویڈیو بیان میں آئ جی سندھ سے اپیل

ٹھٹھہ شہید ناظم جوکیو کی بیوہ شیرین جوکیو کی اپنی تازہ ویڈیو بیان میں آئ جی سندھ سے اپیل

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)شہید ناظم جوکیو کی بیوہ شیرین جوکیو نے اپنی تازہ ویڈیو بیان میں آئ جی سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ ناظم جوکیو قتل کیس میں شنوائ کا ہمیں تفصیلات سے آگاہ نہی کیا جارہا ہے اور نہ ہی سندھ حکومت تعاون کررہی ہے صرف میڈیا کا تعاون ہمیں حاصل رہا ہے جسکا میں دل سے انکا شکریہ ادا کرتی ہوں

کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ہم انکے ووٹر ہیں ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ خدارا میری اور میرے دیور افضل جوکیو کی جان کو خطرہ ہے ہماری زندگی تنگ کردی گئ ہے میرا گھر اجڑ چکا ہے خدارا میری مدد کی جائے نہی تو کل میدان حشر میں سبکو جوابدہ ہونا پڑے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں