پی پی پی امیدوار بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ مرینگے، قیصرآفریدی 160

پی پی پی امیدوار بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ مرینگے، قیصرآفریدی

پی پی پی امیدوار بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ مرینگے، قیصرآفریدی

دبئی(بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر قیصرخان آفریدی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ انشاء الله کل مئیر شپ کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواران فیصل کریم کنڈی، ارباب زرک خان، بابر اعظم اور احدخٹک بالترتیب ڈی آئی خان، پشاور کوہاٹ اور نوشہرہ سے کامیاب ہونگے،

ان شہروں کی عوام کا فیصلہ انکے حق میں ہوگا، انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام نے اپنا فیصلہ کر دیا ہے جسکا رسمی اعلان 19 دسمبر کی شام کیا جائے گا، قیصر خان آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے تبدیلی کو مسترد کردیا ہے اور کل پشاور سمت دیگر اضلاع میں پی پی پی شاندار کامیابی حاصل کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں