اسلام گڑھ یونیسیف کے تعاون سے محکمہ لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر کے زیر اہتمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی فری رجسٹریش کا عمل جاری 226

اسلام گڑھ یونیسیف کے تعاون سے محکمہ لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر کے زیر اہتمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی فری رجسٹریش کا عمل جاری

اسلام گڑھ یونیسیف کے تعاون سے محکمہ لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر کے زیر اہتمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی فری رجسٹریش کا عمل جاری

اسلام گڑھ(کرائم رپورٹر) یونیسیف کے تعاون سے محکمہ لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر کے زیر اہتمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی فری رجسٹریش کا عمل جاری، یونین کونسل بینسی میں کراس کے مقام پر کیمپ کا انعقاد، عوام علاقہ کی بھرپور دلچسپی، کیمپ کا انعقاد سماجی و سیاسی شخصیات بابو محمد نجیب اور راجہ توقیر نجیب ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔

لوکل گورنمنٹ کی طرف سے کمیونٹی آرگنائزر راجہ ظاہر محمود، سیکرٹری یونین کونسل پوٹھہ بینسی محمد اعجاز اور سیکرٹری یونین کونسل رٹھوعہ محمد علی شکیب اشفاق نے شرکت کی۔ لوکل گورنمٹ کی طرف سے فری رجسٹریشن کا عمل 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق یونیسیف کے تعاون سے آزاد کشمیر بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی فری رجسٹریشن کا عمل جاری ہے

اس حوالے سے یونین کونسل پوٹھہ بینسی میں جٹی ڈھیری کراس کے مقام پر بابو محمد نجیب اور راجہ توقیر نجیب ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی آبادی کے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی فری رجسٹریشن کی گئی۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ میرپور کی طرف سے ضلع بھر میں فری رجسٹریشن کا عمل جاری اور ضلع بھر میں کیمپس کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ سکولوں اور گھروں میں جاکر بچوں کی رجسٹریشن کی جاری ہے۔ یہ عمل 31 دسمبر تک جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں