سندھ ثقافت یوم سندھ دھابیجی میں نظام جوکھیو کی سربراہی میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد 177

سندھ ثقافت یوم سندھ دھابیجی میں نظام جوکھیو کی سربراہی میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد

سندھ ثقافت یوم سندھ دھابیجی میں نظام جوکھیو کی سربراہی میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)سندھ ثقافت یوم سندھ سمیت دنیا بھر میں شان و شوکت سے منایا گیا دھابیجی، گھارو، ٹھٹھہ میں بڑے تعداد میں لوگوں نے سندھی ثقافت کے خوبصورت رنگ اجرک اور ٹوپی کو پہن کر قومی گیتوں کے ساتھ رقص کیا

دھابیجی میں نظام جوکھیو کی سربراہی میں ایک بڑی ریلی نکالی گئ جو تاریخی حثیت رکھنے والے قدیمی ورثہ بھنبھور تک گئ جہاں قومی گیتوں پر رقص کرتے ہوئے سندھ کے قومی شہداء کو سرخ سلام پیش کیا گیا اس موقع پر سرداری نظام کیخلاف نعرہ بازی بھی کی گئ

ٹیلینٹ پروموٹر گروپ کے طلحہ عزیز فاروقی، راجہ محمود، اور سماجی رہنماء چوہدری مبشر رضا نے دھابیجی پریس کلب میں صحافیوں اور معززین شہر جنمیں انجنیئر مظفر پھلپوٹو، فقیر نبی بخش بلوچ، داود شاہ خان، مقصود احمد جوکھیو، ذوالفقار خاصخیلی، حسن خان، عبدالرزاق کلمتی، علم دین رند، عبدالقادر مولیپوٹو،

عمر ناہیو، اعجاز بلیدی، شبیر جوکھیو، چوہدری ایوب آرائیں، فضل ربی خان، صاحب خان کلمتی، سید ذوالفی شاہ، نواز خاصخیلی، مختیار میمن، مراد ناہیو, عبدالمالک بلوچ و دیگر سمیت پریس کلب کے ممبران کو اجرکیں پہنائیں
سندھ ثقافتی دن کو سندھ کے لوگوں نے عید کی خوشیوں کی طرح منایا اور یہ پیغام دیا کہ سندھ دھرتی امن محبت اور بھائ چارے کی دھرتی ہے جسے دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں