انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خاں کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سید ندیم عباس نے تھانہ چھب کلاں میں کھلی کچہری کا انعقادکیا 168

انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خاں کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سید ندیم عباس نے تھانہ چھب کلاں میں کھلی کچہری کا انعقادکیا

انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خاں کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سید ندیم عباس نے تھانہ چھب کلاں میں کھلی کچہری کا انعقادکیا

خانیوال 29نومبر21 (سعید احمد بھٹی) انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خاں کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سید ندیم عباس نے تھانہ چھب کلاں میں کھلی کچہری کا انعقادکیا جس میں ایس ڈی پی او میاں چنوں اللہ یارسیفی‘ایس ایچ او فلک شیر کاٹھیہ‘ریڈررائے فرحت‘پی آراو فیضان قیوم‘تفتیشی افسران‘معززین علاقہ‘صحاف برادری اورلوگوں کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی۔ ڈی پی او نے دوران کھلی کچہری فرداً فرداً لوگوں کے مسائل سنے اورایس ڈی پی اورایس ایچ او کو انصا ف کے تقاضوں کے

مطابق فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی اوسید ندیم عباس کو مقدمہ نمبر480/21 بجرم 302/109 تھانہ چھب کلاں کے مدعی نے ملزمان کی گرفتاری پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ڈی پی او سیدندیم عباس نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصدلوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کویقینی بنانااور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانا ہے‘معززین شہری اپنی شکایات اورمسائل بلا کی جھجک کے بیان کرسکتے ہیں تاکہ شکایات کی براہ راست سماعت سے

عوام الناس کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ کو ممکن بنایا جاسکے۔انہو ں نے کہاکہ قیام امن کی خاطرشہری جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔بعداز اں ڈی پی اوسیدندیم عباس نے تھانہ چھب کلاں کے تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی اورگشت کو موثراورمربوط بنانے‘منشیات فروشوں‘سٹریٹ کرائم‘ڈکیتی‘رابری اورراہزنی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں