250

ٹھٹھہ معروف کالم نگار ڈاکٹر قاسم سوڈر کی نئ کتاب “فیمینزم اور سندھیانی تحریک کی جدوجہد” کی تقریب رونمائی علمی ادبی فورم کی جانب سے سندھ لینگویج اتھارٹی میں ہوئ

ٹھٹھہ معروف کالم نگار ڈاکٹر قاسم سوڈر کی نئ کتاب “فیمینزم اور سندھیانی تحریک کی جدوجہد” کی تقریب رونمائی علمی ادبی فورم کی جانب سے سندھ لینگویج اتھارٹی میں ہوئ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی خواتین حقوق کے لئے جاری کاوشوں پر معروف کالم نگار ڈاکٹر قاسم سوڈر کی نئ کتاب “فیمینزم اور سندھیانی تحریک کی جدوجہد” کی تقریب رونمائی علمی ادبی فورم کی جانب سے سندھ لینگویج اتھارٹی میں ہوئ جہاں بڑی تعداد میں علمی ادبی قومی کارکنان نے شرکت کی تقرریب سے عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاڈا عبدالقادر رانٹو،

مرکزی نائب صدر حورالنساء پلیجو، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر سبہانی ڈاہری، عمراہ سموں، ساجدہ پریہاڑ، سوشل رہنماء سندھو نواز گانگھرو، قاسم سوڈر، راشد داوٴد پوٹو، عالیہ بخشل ٹلھو، حسین مسرت، جامی چانڈیو، میر حسن آریسر، ادریس لغاری، مدد علی سندھی، زیب سندھی، و دیگر نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ سندھیانی تحریک سندھ میں خواتین کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے

خواتین کا قومی طبقاتی مسئلوں میں جدوجہد کو سراہتے ہیں زیر نظر کتاب اسی منشور کی عکاسی ہے سندھیانی تحریک کے عظیم جدوجہد پر مزید تحقیقی کام کی ضرورت ہے سندھ میں تاریخی ورثوں و جزائر پر اپنا موقف واضح رکھا اور بے مثال جدوجہد مارچ کیں سندھیانی تحریک جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں