197

ٹھٹھہ کراچی الیکٹرک سے منسلک نجی کمپنی کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر مرکزی آفس دھابیجی کے مین گیٹ کو تالا لگاکر احتجاج و دھرنا

ٹھٹھہ کراچی الیکٹرک سے منسلک نجی کمپنی کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر مرکزی آفس دھابیجی کے مین گیٹ کو تالا لگاکر احتجاج و دھرنا

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)کراچی الیکٹرک سے منسلک نجی کمپنی AHCL (عبدالحکیم کمپنی لمیٹڈ) کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر مرکزی آفس دھابیجی کے مین گیٹ کو تالا لگاکر احتجاج و دھرنا دیا احتجاج کی قیادت محمد ابراہیم، محبت علی، منیر احمد اور ریاض قریشی کررہے تھے اس موقع پر نجی فیکٹری سے وابسطہ بڑی تعداد میں مزدور بھی موجود تھے مظاہرین کا مطالبہ تھا

کہ نجی فکیٹری اے ایچ سی ایل نے گذشتہ مہینوں سے تنخواہیں جاری نہی کیں ہیں ہمارے لوگ بیمار ہیں ایک فورمین منیر احمد کو فالج ہوچکا ہے گھروں کے چھولے بجھ چکے ہیں کھانے کو کچھ نہی اور ستم ظرفی یہ کہ کمپنی کی جانب سے لیبر قوانین کے تحت کوئ الاوٴنس بھی نہی کے ای کے زیر سایہ مذکورہ نجی کمپنی مزدوروں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے ہمارا دھرنا مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا دیگر صورت ہم نیشنل ہائ وے کو بلاک کردیں گے کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ داری کے ای اور نجی فکیٹری پر عائد ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں