ٹھٹھہ، جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکیرٹری کی مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت 244

ٹھٹھہ، جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکیرٹری کی مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت

ٹھٹھہ، جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکیرٹری کی مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکیرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ شہید کے خاندان کو اب تک سیکیورٹی فراہم نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے شہید کی بیوہ کی جرات پر فخر ہے فوری سیکیورٹی فراہم کی جائے سندھ حکومت سردارانا نظام کی سرپرستی کرتی آرہی ہے

جمعیت علماء اسلام شہید ناظم جوکھیو کے ورثاء کے ساتھ ہے غیر ملکی لوگ شکار کے آڑ میں سندھ اور سندھیوں کا استحصال کرتے ہیں باہر ممالک میں شکار کی بھاری فیسیں عرب ادا نہی کرسکتے یہ لوگ سندھ میں آکر فری کھاتے میں سندھ حکومت کی آشیر باد حاصل کرکے معصوم پرندوں کا شکار کرتے ہیں سرداری نظام کا اسلام تو ہے ہی مخالف پر اب عوامی شعور بھی جاگ چکا ہے سرداری نظام کو رد کرتے ہیں انکے ہمراہ مولانا عبدالوہاب بلوچ، مولانا احمد سومرو، مولانا افتخار حضروی، حافظ سعیدالرحمان و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں