لیاقت پور راشد رفیق چوہدری کو چیئرمین میونسپل کمیٹی بحال ہونے پرسردار شاہد رسول اور جام اقبال ٹانوری کی طرف سے مبارکباد 366

لیاقت پور راشد رفیق چوہدری کو چیئرمین میونسپل کمیٹی بحال ہونے پرسردار شاہد رسول اور جام اقبال ٹانوری کی طرف سے مبارکباد

لیاقت پور راشد رفیق چوہدری کو چیئرمین میونسپل کمیٹی بحال ہونے پرسردار شاہد رسول اور جام اقبال ٹانوری کی طرف سے مبارکباد

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال لبانہ)راشد رفیق چوہدری کو چیئرمین میونسپل کمیٹی لیاقت پوراور خالد خاں بلوچ کونسلر بحال ہونے پر سینئر قانون دان سردار شاہد رسول سنجرانی ایڈوکیٹ اور سینئر صحافی جام اقبال ٹانوری کی طرف سے مبارکباد
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی لیاقت پور کے چیئرمین راشد رفیق چوہدری،اور جنرل کونسلر سردار خالد خاں بلوچ میونسپل کونسلر کو سپریم کورٹ کے حکم پر دربارہ بحال ہونے پر سینئر قانون دان سابق نائب صدر بارکونسل لیاقت پور سردار شاہد رسول خاں

سنجرانی ایڈوکیٹ اور سینئر صحافی جام محمد اقبال ٹانوری نے ان کے آفس میں پہنچ کر مبارک باد پیش کی اور پھولوں کی مالائیں پہنائیں اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی لیاقت پور راشد رفیق چوہدری نے کہا کہ ہماری بحالی حق وسچ کی جیت ہےہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے ہمارے پاس گلی محلے کی سطح پر عوامی خدمت کاجذبہ رکھنےوالی ٹیم ہےانشاء اللہ شہر کے تمام مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں