لیاقت پور چئیرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چودھری اپنے عہدہ کا دوبارہ چارج سنبھال لیا 209

لیاقت پور چئیرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چودھری اپنے عہدہ کا دوبارہ چارج سنبھال لیا

لیاقت پور چئیرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چودھری اپنے عہدہ کا دوبارہ چارج سنبھال لیا

لیاقت پور(سٹی رپورٹر) چئیرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چودھری نے وائس چئیرمین حاجی محمد سلیم باغاں والا، کونسلرز خالد خان بلوچ، خالد علی انجم، راشد خان بلوچ، سجاد خان جتوئی، ماجد علی ریاض،طارق شاد، سکندر خان پہلوان، حیدر ڈھلوں، محمد احمد ببلی، فاروق گل اور بھورا رام کے ہمراہ چیئرمین آفس پہنچ کر اپنے عہدہ کا دوبارہ چارج سنبھال لیا،اس موقع پر انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے ساتھ گلی محلوں کی درد دل رکھنے والی ٹیم موجود ہے

جو عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل کر سکتی ہے انہوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی وہ منتخب نمائندوں کو کام کا موقع اور مکمل اختیارات دے، اس موقع پر وحید رشدی، شفقت محمود چودھری، طارق علوی، بلال چودھری، تاج غوث، ارشاد واسطی، نوید بلوچ، رانا محمد حسین، ارشد ندیم سعیدی، احسان الحق قادری، نصر اقبال، ملک اصغر جاوید، ملک عبداللطیف، سید راشد شاہ، سید ثناءاللہ اور دیگر بھی موجود تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں