مہمند احتجاج آج تحصیل خویزی فقیر آباد گورسل( گوسڑی) روڈ پر سکولوں کے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا 174

مہمند احتجاج آج تحصیل خویزی فقیر آباد گورسل( گوسڑی) روڈ پر سکولوں کے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا

مہمند احتجاج آج تحصیل خویزی فقیر آباد گورسل( گوسڑی) روڈ پر سکولوں کے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا

مہمند ( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)مہمند احتجاج آج تحصیل خویزی فقیر آباد گورسل( گوسڑی) روڈ پر سکولوں کے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اور گورسل روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا ۔احتجاج کی سربراہی سابقہ امیدوار پی کے 104 تفسیر مومند اور ڈاکٹر یعقوب نے کی جبکہ طلبا کی طرف سے سئنیر سٹوڈنٹس یاسین خان ، وہاب خان ، لقمان خان اور حبیب اللہ کی نگرانی میں احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔

طلبا کا کہنا تھا کہ موجودہ اساتذہ کی حاضری یقینی بنایا جائے ، اور خالی اسامیوں کو فوری طور پر لوکل امیدواروں کے ذریعے بھرتیاں کی جائے ، طلبا کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی بنیادوں پر محکمہ تعلیم اپر خویزی اور بائزی کے لئے ہائی سکولوں کی منظوری دی جائے ۔آخر میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ڈی ایس پی جان محمد اور ڈی ایس پی انقلاب اور سیکیورٹی افسر رحمان خان کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ، متعلقہ افسران نے سٹوڈنٹس کو یقین دلایا کہ 20 نومبر تک تمام مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ آخر میں سٹوڈنٹس کی جانب سے احتجاج کو پرامن طریقے سے ختم کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں