ہارون آباد صابری ہاؤس ہاؤسنگ کالونی ہارون آباد میں محفل میلاد النبی کا انعقاد 276

ہارون آباد صابری ہاؤس ہاؤسنگ کالونی ہارون آباد میں محفل میلاد النبی کا انعقاد

ہارون آباد صابری ہاؤس ہاؤسنگ کالونی ہارون آباد میں محفل میلاد النبی کا انعقاد

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق خواجہ غلام شبیر صابری چئیرمین بزم بابا فرید و سرپرست اعلیٰ انجمن فدایان رسول کی رہائش گاہ صابری ہاؤس ہاؤسنگ کالونی ہارون آباد میں محفل میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی محفل میلاد النبی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ کاشف غنی نے حاصل کی تلاوت قرآن پاک کے بعد نعت رسول مقبول کا ہدیہ چوہدری محمد اسلم اور محمد حق نواز بٹ نے پیش کیا انجمن فدایان رسول کے ممبران حاجی فقیر محمد، حاجی محمد اسلام غوری، راشد نور غوری، ندیم ظفر، داؤد چیمہ، چوہدری غلام مصطفیٰ، حاجی افتخار، مسعود الحسن صابری نے خصوصی شرکت کی

تمام آنے والے معزز مہمانوں کے لئے لنگر کا اہتمام کیا گیا آخر میں خواجہ غلام شبیر صابری نے ملک و قوم کی سلامتی بیماروں کے لئے شفاء یابی، تنگدستوں کے لئے کشادگی رزق اور بے اولادوں کے لئے حصول اولاد کی دعا مانگی گئی اس موقع پر خواجہ غلام شبیر صابری نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ جشن عید میلاد النبی کا اہتمام کرنے والے خوش نصیب ہیں

تمام عاشقان رسول اپنے گھروں میں محفل میلاد النبی کا اہتمام کریں 12 ربیع الاول نبی اکرم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا دن ہے اور ہر مسلمان اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت پر جشن مناتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سنا ہے کہ آپ ہر عاشق کے گھر تشریف لاتے ہیں میرے گھر میں بھی ہو جائے چراغاں یا رسول اللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں